Healthy Life

Health care plan.Fitnees tips.Beautiy tips.Weight lose tips Skin beautiy tips.Headache .toothache .joint pain.Face beautiy .Eyes protection

Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *

Categories

Popular

پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن مون سون سلسلے کا آغاز ہونے والا ہے

No comments

پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن مون سون سلسلے کا آغاز ہونے والا ہے؟ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے صوبے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا


پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن مون سون سلسلے کا آغاز ہونے والا ہے؟ ، پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے صوبے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے ماطبق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہو۱ئوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مر اسلے کے مطابق بارشوں اور تیز ہوائوںکا سلسلہ جمعہ سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے،مراسلے کے متن کے مطابق خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع ملا کنڈ ،ہزارہ ،پشاور اور کوہا ٹ ڈویژن سمیت بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان مو جو د ہے،تما م ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی،سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے،کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700 پردیا جا ئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے آئندہ جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر مین چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اتوار سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر
آب آنے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ فلڈ کمیشن بھی حکومت کو خبردار کر چکی ہے کہ رواں برس مون سون سیزن کے دوران پاکستان میں سپر فلڈ آنے کا خدشہ ہے۔

No comments :

Post a Comment