Healthy Life

Health care plan.Fitnees tips.Beautiy tips.Weight lose tips Skin beautiy tips.Headache .toothache .joint pain.Face beautiy .Eyes protection

Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *

Categories

Popular

کیل مہاسوں کا علاج پیاز سے

No comments


کیل مہاسوں کا علاج پیاز سے

اکثر نوجوان چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے پریشان رہتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق پیاز میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے، جو چہرے پر نکلنے والے دانوں کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے۔

آپ کیل مہاسوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو کچے پیاز کھانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ پیاز میں اینٹی آکسی ڈنٹس (تکسید کے عمل کو آہستہ کرنے والے اجزاء) ہوتے ہیں اور یہ اجزاء کیل مہاسوں کی انفیکشن یا چہرے کے دانوں میں موجود مادے کو ختم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پیاز کے اندر پائے جانے والے قدرتی تیل میں سلفر (گندھک) کے اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو جسم میں گلوٹا تھائیون مالیکیولز کی پیداوار کو بڑھا دیتے ہیں۔ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق جن افراد میں گلوٹا تھائیون نامی مادے کی کمی ہوتی ہے، ان میں جلد کی بیماریاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔

بیٹھے بیٹھے صحت گنوانا

دوسرے لفظوں میں گلوٹا تھائیون کی کمی سے جلد انتہائی حساس ہو جاتی ہے اور چہرے پر کیل مہاسے بھی زیادہ بنتے ہیں۔

پیاز کے اندر موجود اینٹی آکسی ڈنٹس اس وقت زیادہ اثر کرتے ہیں اگر کچا پیاز کھایا جائے یا پھر اسے بہت ہی کم پکایا جائے۔ پیاز کو زیادہ پکانے یا پھر زیادہ تلنے کی صورت میں اس کے فوائد انتہائی کم ہو جاتے ہیں

No comments :

Post a Comment