بالوں اور جلد کے لیے اخروٹ کے 8 حیرت انگیز فوائد
بالوں اور جلد کے لیے اخروٹ کے 8 حیرت انگیز فواید
خشک میوہ جات میں اخروٹ کو بے پناہ اہمیت کا حامل پھل سمجھاتا ہے۔ یہ پھل دنیا کے کئی خطوں میں بہ کثرت کاشت کیا جاتا ہے۔ بحیرہ روم کے اطراف کے ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک میں اخروٹ کی کاشت سب سے زیادہ ہے۔ انسانی دل، دماغ، ہڈیوں، چہرے کی رنگت، بالوں کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ سرطان کیسے جان لیوا مرض سے بچائو میں بھی معاونت رکھتا ہے۔
ماہرین اخروٹ کے کئی فواید بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک غیرمعمولی فواید قارئین کی خدمت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
بڑھاپے کے اثرات روکنے کا ذریعہ
اخروٹ میں وٹا من “B ” کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں نفسیاتی دبائو کم کرنے اور چہرے پر جھریاں پڑنے کو موخر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح اخروٹ براہ راست یا بالواسطہ طور پر بڑھاپے کی فوری آمد کو روکتا ہے۔ وٹا من B اور وٹا من E میں اینٹی آکسائیڈ مواد پایاجاتا ہے جو چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔
جلد کی تازگی
اگرآپ کی جلد خشکی کا شکار ہے تو ہم اس کے لیے آپ کو اخروٹ کے تیل کی مالش کا مشورہ ضرور دیں گے۔ اخروٹ کا تیل چہرے کی جلد میں گہرائی میں اتر کر اس کے صحت مند خلیات کو تقویت دیتا ہے اور جلد کی خشکی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سیاہ حلقوں سے نجات
اخروٹ کا گرم تیل آنکھوں کے اطراف میں پیدا ہونے والے سیاہ حلقوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے استعمال سے آنکھوں کو سکون اور آرام ملتا ہے۔
جلد اور چہرے کی چمک کی حفاظت
اخروٹ کے دیگر ان گنت فواید میں ایک اس کا چہرے کی چمک کی حفاظت میں استعمال ہے۔ چہرے کی قدرتی چمک بحال کرنے کے لیے اخروٹ کے چار دانوں کی گری،دو چمچ جو،ایک چھوٹا چمچ شہد، ایک چمچ تازہ کریم اور زیتون کے تیل کے چار قطرےاچھی طرح آپس میں ملائیں اور ان کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔ اس طرح قدرتی رنگ اور اس کی چمک سے لطف اٹھائیں۔
اس کا طریقہ استعمال بھی سادہ ہے۔ مذکورہ تمام اشیاء کا پیسٹ بناکر چہرے پر دائرے کی شکل میں لگائیں۔ چہرے کو تازہ رکھنے والے عوامل میں یہ ایک اہم طریقہ ہے۔
اس کا طریقہ استعمال بھی سادہ ہے۔ مذکورہ تمام اشیاء کا پیسٹ بناکر چہرے پر دائرے کی شکل میں لگائیں۔ چہرے کو تازہ رکھنے والے عوامل میں یہ ایک اہم طریقہ ہے۔
صحت مند بالوں کی حفاظت
آج کل کے حالات اور زندگی کے طور طریقوں سے بال بہت زیادہ آلودگی کا شکار ہوتے ہیں۔ ہماری غذائی عادات بھی بالوں کی صحت پراثر انداز ہوتی ہیں۔ اخروٹ کے استعمال سے خواتین اپنے بالوں کو صحت مند رکھ سکتی ہیں۔ ایسی خواتین جنہیں بالوں کی کم زوری کی شکایت ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک میں اخروٹ کو بھی شامل کریں۔ بالوں کو تر و تازہ رکھنے کے لیے اخروٹ کے تیل کا استعمال کریں اور اخروٹ کے تیل سے تیار کردہ پیسٹ بھی بالوں لو لگانے سے ان کی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔ اس طرح بالوں کی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ان کی چمک میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
بالوں کےگرنے سے بچاو
امریکا میں کی جانے والی بعض تحقیقات کے مطابق اخروٹ کے تیل کو شیمپوں کے ساتھ ملا کر بال دھونے سے بالوں کو گرنے سے روکا جاسکتا ہے۔
بالوں میں خشکی کی روک تھام
اخروٹ کے تیل کا بہ کثرت استعمال بالوں میں خشکی پیدا کرنے والے بیکٹیر کی نشونما سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔
بالوں کی قدرتی رنگت
اخروٹ کےتیل میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو ان کے قدرتی رنگ میں رکھنے اور ان کی قدرتی چمک بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔
اخروٹ کے تیل کو کیسے استعمال کیا جائے
جہاں تک اخروٹ کے تیل کے استعمال کی بات ہے تو ماہرین ہفتے میں اس سےتین بار مالش کامشورہ دیتے ہیں۔ اخروٹ، زیتون اور ناریل کے تیل کو ملا کر استعمال کرنے سے فواید اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment